تعلیم

شعبہ کیمیا قراقرم یونیورسٹی کے استاد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو بہترین ٹیچر کا ایوارڈ دیاگیا

گلگت (ریاض علی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر آف دی آئیر کا ایورڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی جانب سے گرین کمیسٹری کے عالمی ریسرچ کے لئے ان کو ایشیاء میں سے منتخب کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل کا تعلق وادی نگر کے سیاحتی گاوں ہوپر سے ہے۔

گزشتہ دنوں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں ایک بڑی تقریب میں اُنہیں بیسٹ ٹیچر آف دی آئیر کے ایورڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل عنقریب اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی سطح پر منعقد ہونے والے ریسرچ میں ایشیاء کی طرف سے  گرین کیمسٹری میں اپنے ریسرچ پیش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button