صحت

ضلع استور کے دور افتاہ مقامات گدائی اور چلم میں پاک فوج میڈیکل کور نے تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ، ماہر ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ضلع استورکے دور افتادہ مقام گدائی اور چیلیم میں 12 تا 14مئی 2017 کومنعقد کیا گیا۔ جس میں سکن سپیشلسٹ ، ماہر امراض ناک کان گلہ، چائیلڈسپیشلسٹ، لیڈی میڈیکل آفیسرز، ماہر امراض دانت اور جنرل او پی ڈی کی سہولیات مہیا کی گیءں ہے۔ اسکے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گیءں۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا اور اس موقع پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت ہائجین کٹ مہیا کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button