متفرق

نگر : ضمنی الیکشن کیلئے14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

نگر (ریا ض علی) اسلامی تحریک پاکستان کےنامزد امیدوارمحمد باقر حیدر ، پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید حسین ،ایم ڈبلیو ایم کے ڈاکٹر علی محمد ،آزادامیدوار شیخ اختر حسین سمیت 14 امیدواروں نے قانون سازاسمبلی جی بی ایل اے 4نگر کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئیے ہیں ۔ 14 میں سے نو امیدواروں نے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔

پیرکے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزامیدوار جاوید حسین نے اپنے گائوں تھول سے پی پی کے کارکنوں اور حامیوں کے ہمراہ ایک ریلی کی شکل میں ہرسپوداس میں واقع ریٹرننگ آفیسر محمدعلی کے دفتر پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اس موقع پر پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی اور دیگر رہنمائوں کے علاوہ پی پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جاوید حسین کے علاوہ پی پی کے ذوالفقار علی مراد ،فدا علی اور حاجت علی نے جاوید حسین کے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

پیر کے روز ہی مجلس وحدت المسلمین کے ڈاکٹر علی محمد نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئیے ہیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا ظم علی اور شبیر حسین نے ڈاکٹر علی محمد کے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔

شیخ اختر حسین اور ہادی حسین نے آزاد حیثیت سے اس حلقے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں.
اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار محمد باقر نے پارٹی کے صوبائی قیادت کے ہمراہ اتوار کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرادی.

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ مئی مقرر تھی اور اس حلقے سے کل چودہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ان میں سے نو امیدواروں نے اسلامی تحریک ، پی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے متبادل امیدوارو کے طور پر کاغذات جمع کرادئیے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند اصل امیدواروں کی تعداد پانچ ہے ۔

اس حلقے میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک کے امیدوار کے درمیان ہوگا. پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک کی کوشش ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار ہوجائے. مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک کے کافی اجلاس منعقد ہوئے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button