صحت

اسسٹنٹ کمشنر شگر نے انسداد پولیو کی قومی مہم کی نگرانی کے لیے متعدد علاقوں کا دورہ کیا

شگر(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی علی بخاری نے انسداد پولیو کی قومی مہم کی نگرانی کے سلسلے میں متعدد علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو ویکسین پلانے کی طریقہ کار اور قومی مہم پر اظہار اعتماد کیا۔ جہا ں انہوں نے پولیو ورکروں کو ہدایت کی وہ اس قومی مہم کامیابی کیلئے پوری طرح پانی حصہ ڈالیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے NIDسنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پولیو کے ویکسین مطلوبہ درجہ حرارت میں محفوظ رکھنے طریقہ کار بھی دیکھے۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے اور اس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہذا پولیو ویکسین کو مناسب اور مطلوبہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button