عوامی مسائل

شگر: تسر کے علاقہ تھورگو کے عوام روڈ کی بندش کی وجہ سے سخت مشکلات میں مبتلا

شگر(عابدشگری) شگر تسر کے علاقہ تھورگو کے عوام روڈ کی بندش کی وجہ سے سخت مشکلات میں مبتلاء،خبرگیری کرنے والا کوئی نہیں۔ مریضوں اور مسافر گھنٹوں پیدل چل کر تسر سے دیگر علاقوں میں جانے پر مجبور ہیں۔ میڈیا سے گفتوگرتے ہوئے تھورگو باشہ کے افراد نے کہا ہے کہ یونین کونسل تسر کے علاقہ تھورگو اس وقت سخت مشکلات میں گرا ہوا ہے۔ علاقے تک پہنچنے والی سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ علاقے سے حیدرآباد نکلنے والی واحدسڑک گذشتہ کئی ماہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بندہونے سے عالقے کا دیگر علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہیں۔جس کی وجہ دیگر شہروں میں روزگار اور تعلیم کے سلسلے میں جانے والے مسافروں اور مریض افراد علاج و معالجے کیلئے سکردو اور دیگر شہروں میں جانے کیلئے گھنٹوں پیدل تسر تک جانے پر مجبورہیں علاقے میں علاج و معالجے کیلئے کوئی مناسب سنٹر موجود نہیں۔ لوگوں نے شگر انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھورگو عوام کی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور شگر سے حیدرآباد سڑک کو بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button