گلگت بلتستان

غذرمیں اضافی فورس کے علاوہ سیکورٹی کے جدید آلات اور تمام نالہ جات میں وائرلیس سیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

غذر(معراج علی عباسی )آئی جی گلگت بلتستان صابر احمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لائیں ۔ ضلع غذر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ۔ آئی جی گلگت بلتستان نے ضلع غذر کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہدایات جاری کردیں ۔ اضافی فورس کے علاوہ سیکورٹی کے جدید آلات اور تمام نالہ جات میں وائرلیس سیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ ۔ عوامی حلقوں نے تاریخ میں پہلی بار عوام دوست فیصلے کرنے والا آئی جی صابر احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے ضلع غذر کے حساس سرحدوں پر پولیس کی پکی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ بین القوامی باونڈری پر جی بی سکاؤٹس یا پاک فوج کے چوکیاں قائم کی جائیں گی ۔ ضلع غذر کے تمام نالہ جات میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ ۔ ڈرون کے زریعے نالہ کی نگرانی کی جائیگی ۔ جدید طرز کے ڈرون طیارے تیس کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سنگل اور گلمتی نالہ میں ڈرون طیارے پرواز کے زریعے معلومات فراہم کرسکیں گے ۔ ایس پی آفس غذر میں ڈورون طیاروں کے لئے ہیلی پیڈ بنایا جائیگا ۔ کنٹرول روم میں ڈورون طیاروں کے زریعے ملنے والی معلومات کے نتیجے میں پولیس فورس فوری کاروائی کر سکے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پی صابر احمد نے غذر کے حساس نالہ جات کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور بین القوامی و بین الصوبائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ غذر پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کے بعد نالہ جات میں بھیجا جائیگا جبکہ تمام حساس نالہ جات کو وائرلیس کے جدید نظام سے بھی منسلک کیا جائیگا کسی بھی خراب صورتحال کے نتیجے میں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر سے رابطہ ممکن ہوسکے گا جبکہ دوسری طرف آئی جی پی نے نالہ جات کی سیکورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ڈورون طیارے بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے غذر کے عوامی حلقے عرصہ دراز سے نالہ جات کی سیکورٹی کے حوالے سے بے حد پریشان تھے اور اعلی حکام کو بارہا مطلع کیا گیا تھا کہ حساس نالہ جات کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ گزشتہ سال چھشی نالہ میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا تھا جبکہ سنگل نالہ میں ایک ملزم سمیت دو پولیس اہلکاروں کی پراسرار ہلاکت بھی تاحال معمہ بنی ہوئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button