متفرق

غذر: ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کے نا مناسب رویے کی مذمت

غذر(پ ر) ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن ضلع غذرکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ایڈووکیٹ شیر ولی خان منعقد ہوا اجلاس میں سینئر وکلا نذیر احمد، اجلال حسین،دیدار شاہ،با دشاہ گل اوردیگر وکلا نے شرکت کی اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسر انتخاب عالم و عملے کے غیر قا نو نی اور بلا جو از اور غیر مہذبا نہ سلوک کی شد ید الفا ظ میں مذمت کی گئی اور ذمہ داران اور اعلیٰ حکام سے مذکو رہ آفیسر کے خلا ف قا نو نی و غیر ذمہ دارا نہ فعل پر کارروا ئی کا مطا لبہ کیا گیا کہ مذکو رہ آفیسر کو فو ری طو رپر ضلع غذر سے تبا دلہ کیا جا ئے اور انہو ں نے کہا کہ ٹیکسیشن حکام و ٹیکسیشن پولیس قا نو نی و ا خلا قی دا ئرے میں اپنے فر ائض انجام دینے کے بجا ئے عوام کے سا تھ بھی ہتک امیز رویہ بر تتے ہیں جس سے عوام النا س بھی حر اسا ں و پر یشان ہیں اور اس سلسلے میں کا فی شکا یا ت ممبر ان با ر کے پا س آ چکی ہیں ممبران با ر نے اس با ت پر بھی اظہا رتشو ش کیا کہ ایک سینئر وکیل کے ساتھ ایکسا ئز ٹیکسیشن آفیسر و عملے کا غیر ذمہ دار انہ رویہ ہو تا ہے تو ایک عا م شہر ی کے سا تھ کیا ہو گا اجلاس میں متفقہ طو رپر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکسیشن کے حکام و عملہ ضلع غذر کے عوا م کے خلا ف یکدم معمو لی معا ملات میں تا دیبی کا رروا ئی کر نے سے قبل محکمے کی جا نب سے با قا عد ہ ا شتہار جا ری کر کے لو گو ں کو ا گاہ کر ے کہ وہ مخصو ص وقت کے اندر محکمہ کے قو اعد کے مطا بق محکمے سے اپنی گا ڈیو ں کے کا غذات درست کر وا ئیں لو گو ں کوبغیر اگاہ کیے جر نیلی روڈ کو ٹیکسیشن پولیس اہلکار اور ان کے دیگر عملے کے زریعے بلا ک کر کے روپ داب جما کر جملہ عوام الناس کے استحصال کر نے کی کو شش کا نہ قانو ن اجا زت دیتا ہے اور نہ ایسا اقدام کسی مہذب سر کاری ادار ے کی شا یا ن شان ہے اور ٹیکسیشن حکام آئندہ ایسے اقدامات سے فو ری اجتناب کر تے ہو ئے اپنی کا ر وائیو ں پر فو ری نظر ثا نی کر ے انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا کام اور رویہ کہاں تک درست ہے محض خود نمائی اور خود فریبی سے انسان ذاتی طور پر خوش ہو سکتا ہے مگر اس عمل کے نتیجے میں پورا ادارہ بگاڑ کا شکار ہو سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button