متفرق

ہنزہ ، امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ میں امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی کا سربراہ ڈی سی جبکہ کمیٹی نے مطفقہ طور پر سیکرٹری کی ذمہ داری امجد ایوب کو سونپ دی۔ ڈی سی ہنزہ آئندہ چند روز میں امن کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کریگا۔ گزشتہ روز دی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق کے زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ اور کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔ ا جلاس میں مطفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ ہنزہ امن کمیٹی کے سربراہ ڈی سی ہنزہ ہونگے جن کے ساتھ معاونت میں ایس پی ہنزہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ہو نگے۔ کمیٹی نے مط فقہ طور پر ہنزہ کے مشہور معروف سیاسی و سماجی شخصیت امجد ایوب کوکمیٹی کا سیکریٹری نامزد کر دیا۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ امن کمیٹی کا مقصد علاقے میں بسنے والے ہر فرد چاہیے کسی بھی مسالک سے تعلق رکھتا ہو امن قائم کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ امن کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کمیٹی میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سے نوجوان اور خواتین کی تعداد کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں میں امن برقرار رکھنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں یوتھ کا اہم کردار ادا ہوتا ہے اس لیئے چاہیے کہ کمیٹی کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے لئے یوتھ کی شمولیت انتہائی اہم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button