ماحول

یاسین، ڈی جے مڈل سکول سلطان آباد میں نیشنل سیفٹی ڈے منایا گیا

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جے مڈل سکول سلطان آباد یاسین میں نیشنل سیفٹی ڈے منایا گیا۔ اس حوالے سے اسکول میں مختلف قسم کے تقریبات منعقد ہوئے ۔ اساتذہ نے نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے لکچر دیئے جبکہ آخر میں بچوں اور اساتذہ نے مل کر اگاہی کے لیے واک بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈی جے مڈل سکول سلطان آباد میں بھی سکول سیفٹی ڈے منایا گیا جس میں بچوں اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کی اور اس دن کے حوالے سے بچوں نے مختلف پرفارمنس کے ذریعے اپنے دیگر اسٹوڈنٹس ساتھیوں کو آگاہ کیا کہ زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفات آنے کی صورت میں کس طرح اپنا بچاؤ کیا جاسکتا ہے جبکہ ٹیچر نے لیکچر ذریعے سے بچوں کو اپنے سیفٹی کا طریقہ سمجھایا اور کہا کہ سکول سفیٹی نہ ہونے کی وجہ سے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے دوران کشمیر میں بڑے پیمانے پر سکول کے بچے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کبھی بتاکر نہیں آتےبلکہ ہر قدرتی آفت اچانک ہوتا ہے اس لیے پہلے ہی سے حفاظتی اقدامات کو اپنے ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے کوئی آفات آنے کی صورت میں نہ صرف اپنا بچاؤ کرینگے بلکہ انسانیت کو بھی کسی بھی قدرتی آفات سے بچانے کے لیے کام کرنا ہوگا ۔ تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کے نتیجے میں کم سے کم انسانی زندگی متاثر ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button