ماحول

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام سکول سیفٹی ڈے کا انعقاد

چترال( رپورٹ شہریار بیگ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں گذشتہ روز سکول سیفٹی ڈے منائی گئی۔ سکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔(AKAH)چترال کے ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان ،ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان موقع پر موجود تھے۔امیر محمد خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔RPOولی محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات اور اُن سے بچاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سکول سیفٹی ڈے آغا خان ڈیولپمنٹ نٹ ورک کے تعاون سے حکومت پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل سکول سیفٹی کانفرنس سے ہوا۔کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہر سال سکول سیفٹی ڈے کو پاکستان میں قومی دن کے طور پر منایا جائے گا۔سکول سیفٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کی بنیاد پر ترتیب شدہ ایک جامع منصوبہ ہے۔جس میں سابقہ فوکس کے زیر اثر شعبوں میں محفوظ سکول کے لئے سہولیات ،ڈیزاسٹر منجمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے مقاصد شامل ہیں۔کئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ آف ایمر جنسی منجمنٹ جو کہ پہلے فوکس پاکستان کہلاتا تھا نے ہمیشہ مربوط ،جامع اور جدید طرز پر سکول سیفٹی کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس موقع پر قدرتی آفات مثلاً زلزلہ،سیلاب اوربرفانی تودوں سے بچاؤ کے طریقے ویڈیوز کے زر یعے دیکھائے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل طفیل نواز نے سکول سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کو سراہتے ہوئے AKAHکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تقریب میں سکول کے بچوں میں گروپ کی شکل میں قدرتی آفات کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ذہنی آزمائش کا پروگرام ہوا۔مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کی۔سٹیج سکریٹری کے فرائض عیسٰی خان اور مس نادرہ علی نے انجام دئیے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button