معیشت

ریٹائرڈ فوجیوں کی ماہانہ پنشن 25 ہزار روپے مقرر کیا جائے۔ ایکس سولجرزسوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن اغذر

غذر(محبت حسین دانش) ریٹائرڈ فوجیوں کی ماہانہ کم از کم پنشن 25 ہزار روپے مقرر کیا جائے موجود پنشن مہنگاہی کے آگے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں اٹھارہ ہزار فٹ بلندی پر گلیشرز اور برفانی طوفانوں میں کھڑے ہو کر ملک کی حفاظت کرنے والے غازیان وطن کو باعزت جینے کا حق دیا جائے۔ 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کی چیف آف آرمی سٹاف،صدر پاکستان،اور وزیر اعظم پاکستان سے ہمدردانہ اپیل۔اس حوالے سے سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن ایکس سولجرز ضلع غذر کے زیر اہتمام ایک قرارداد کے تحت ریٹائرڈ فوجیوں نے گاہکوچ میں ہنگامی پریس کانفرس کے زریعے اپیل کی ہے کہ اس مالیاتی سال میں ریٹائرڈ فوجیوں کو 20 فیصد پنشن میں اضافہ کیا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے حسین بہاریں گلشیرز اور توپوں کی گن گرج سنتے گزر گئے اب غربت کی گن گرج اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے اس وقت ملک میں سب سے کم پنشن پانے والا طبقہ ریٹائرڈ فوجی ہیں جن کے خدمات عظیم اور قربانیاں لازوال ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہونے کی وجہ سے غربت اور بد حالی سے دو چار ہیں ان حالات میں ریٹائرڈ فوجی جو مر گیا وہ بچ گیا اور جو بچ گیا وہ مہنگاہی اور غربت کے ظالم ہاتھوں مر گیا کے معترادف سسک سسک کر جی رہے ہیں اور بے بسی کی موت مر رہے ہیں یہی حال شہدائے وطن کے بیوہ خواتین اور ان کے یتیم بچوں کا ہے اس وقت پاک فوج ضرب عضب اور ردالفساد حکومت کے ساتھ مل کر مصروف عمل ہیں۔ ہم یہی کہے گے کہ آج کے دور میں ساتھ ہزار ماہانہ پنشن کو ایک فساد سمجھ کر رداالفساد کے طور پر ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جناب راحیل شریف نے پنشن سمیت جملہ مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا شاید انہیں وقت نہیں ملا ہم جناب قمر جاوید باجوہ صاحب سے امید کرتے ہیں کہ اپنی اولین فرصت میں جمہوری حکومت کے ساتھ بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور عظیم قومیں اپنے ہیروز قائدین اور محسنین کو فراموش نہیں کرتی۔ وزیر اعظم پاکستان ملک کے آئینی سربراہ ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آئین انصاف اور انصاف کے اسلامی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے جملہ مسائل حل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button