صحت

استور: ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ 50بیڈ ہسپتال مویشی خانہ کا منظر پیش کرنے لگا

استور ( سروے رپورٹ ، سبخان سہیل ) ضلع استور کا ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ 50بیڈ ہسپتال افتتاح سے پہلے مویشی خانہ بن گیا ۔50بیڈ ہسپتال کا ٹینڈر 2009میں ایک ٹھیکدار کو ٹینڈر ہوا اور ٹھکیدار نے غیر معیاری کام کر کے اس وقت کے محکمہ ورکس اور محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے محکمہ کے حوالہ کر دیا جبکہ ہسپتال کا ا فتتاح ہونے سے پہلے ہی کھڑکیاں اور درواز ے غیر معیاری لکڑی کا استعمال سے بوسیدہ ہو کر ختم ہو گئے ہیں ۔اسی طرح دیوار وں میں غیر معیار ی میٹریل کا استعمال ہونے کی وجہ سے تمام دیواریں گر گئی ہیں

اسی طرح جدید مشینری کا استعمال کے لئے لگائی جانے والی بجلی کی لائینوں میں غیرمعیاری تار کا استعمال کیا گیا جس وجہ سے 4کروڑ روپے کی جدید مشنیری میں زنگ لگ کر ختم ہو گئی ہے ۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے بناے گئے واش رومز کی حالت بھی مویشی خانے سے کم نہیں ہے ۔ دوسر ی جانب ڈاکٹروں کو بیٹھنے کے لئے بنائی جانے والی بلڈنگ بھی مویشی خانہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ موجودہ حالات میں ہسپتال میں نہ تو پانی کا کوئی نظام ہے اور نہ ہی بجلی کا کوئی نظام ہے۔اس ہسپتال روڈ کی حالت ذار اس حد تک خراب ہے کہ اگر کوئی صیح سلامت آدمی بھی اس روڈ سے ہو گزرے تو وہ بھی مریض بن جاتا ہے ۔اس ہسپتال کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھکیدار کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگ محکمہ ورکس کے اعلیٰ حکام اور محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام بھی اس کرپشن میں ملوث ہے جس میں کنٹریکٹر نے ہسپتال کو کرپشن کی نظر کر کے پورے پیسے ہڑپ کر لیا ہے۔ استور ضلع میں ایک طرف صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر اس کے باوجود بھی اس ہسپتال کو کرپشن کی نظر کر دیا۔ اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سمیت ارباب اختیار سے اس بات کی پرزور اپیل کی کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے اور کرپٹ لوگوں کو سیدھا جیل بھیج دیں لیکن تاحال اس ہسپتال کے حوالے سے ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے لہذا ہم عمایدن گوریکوٹ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ہسپتال کو کرپشن کی نظر کرنے والے حکام کو سزا دیکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button