حادثات

شگر میں آندھی نے درخت گرا دیے، غریب محنت کشوں کے گھر دب کر تباہ

شگر(عابدشگری) شگر میں آندھی نے تباہی مچادی۔شگر میں سفیدہ کے درخت گرنے سے غریب محنت کشوں کا گھر دب کر تباہ،بیوی بچوں نے بھاگ کر جان بچائی۔مال مویشیاں ملبے میں دب گئے۔ تفصیلات کیمطابق ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول سے ملحق گاؤں سینکھور میں رات کو آنے والے تیز آندھی نے دوسفیدے جڑ سے اکھاڑ دئے۔ جس کی زد میں آکر غریب محنت کش بھائیوں کے گھر تباہ ہوگئے ۔ تاہم خوش قسمتی سے بچوں نے بھاگ کر جان بچائی۔یہ واقعہ 20مئی کی رات تقریبا دس بجے پیش آیا۔جب تیز آندھی نے دو بڑے سفیدے جڑ سے اکھاڑ دیا۔جو ملحقہ گھروں پر گر گئے۔ جس کی وجہ سے دو گھر مکمل طور تباہ ہوگئے۔تاہم معجزانہ طور پر بچے اور دیگر افراد جان بچاکر گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم گھر میں موجود مویشیاں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔گاؤں کے افراد اپنے مدد آپ کے تحت گھر پر لگے سفیدے نکالنے کی کوشش کرتے رہے تاہم سفیدے اتنی طاقت ور تھے جسے ہٹانے کیلئے کرین یا ایکسکیوٹر منگوانے کی ضرورت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے موقع کا دورہ کیا اور متاثرین کیساتھ ہمدردی کرنے کیساتھ ان کو مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ متاثرین میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کئے۔متاثرین نے حکومت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گھر ہوگئے ہیں اور رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی گھر بنانے کی گنجائش رکھتے ہیں لہذا انہیں فوری طور گھر بنانے میں مدد کریں۔یا انہیں گھر بناکر دے دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button