حادثات

چلاس: تھک لیمت اور لوشی کے درمیان بجلی کی ایچ ٹی لائنیں چھتوں اور درختوں سے ٹکرانے سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا

چلاس(بیوروچیف) تھک لیمت اور لوشی کے درمیان بجلی کی ایچ ٹی لائنیں ڈھیلی، گھروں کی چھتوں اور درختوں سے ٹکرانے سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔بجلی فیز ٹو فیز ہونے اور تاریں آپس میں ٹکرانے سے چنگاریاں گرنے مقامی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔کسی بھی وقت کوئی بھی سانحہ پیش آسکتا ہے۔گزشتہ دنوں بجلی فیز ٹو فیز ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے احمد بشیر نامی نوجوان بھی زخمی ہوا۔جو اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔زخمی احمد بشیر کے والد رشید الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔متعلقہ ادارے کے حکام کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔فوری طور پر بجلی کی لائنوں کو ٹھیک کیا جائے اور گھروں کی چھتوں اور پھلدار درختوں سے دور کیا جائے ۔تاکہ انسانی آبادی اور جانور بجلی کے نقصان سے بچ سکیں۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button