متفرق

گلگت: غیر قانونی تعمیرات ،زائدالمعیاد اشیا ء، بغیر جالی گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں اور صفائی نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی جاری

گلگت(پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کا شہر میں غیر قانونی تعمیرات ،زائدالمعیاد اشیا ء بغیر جالی گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں اور صفائی نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی جاری ۔صدر بازار ،راجہ بازار ،پونیال روڈ اور بسین ایریا میں صفائی ،دکانوں میں ریٹ لسٹ سمیت بسین ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کے ساتھ امختلف ایریاز میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ معیاری کام ہی قابل قبول ہوگا ۔شہر کی صفائی کیلئے کی جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈبلیو ایم سی کو مزید بہتری کیلئے اقدمات تیز کرنے کیلئے ہدایات دیں ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے تحصیلدار حسین شاہ ،منیجرگلگت ویسٹ منیجمنٹ ، ایریا مجسٹریٹس اور میونسپل اور لیویز فورس کے ہمراہ جاگیر بسین بازار ،عثمان آباد بازار ،سلاٹر ہاوس کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں اور گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کو بغیر جالی کے کھلا گوشت فروخت کرنے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹس کے عدالت میں پیش کر دیا ۔جبکہ دکانوں کے چیکینگ کے دوران دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے دکانوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button