سیاست

حق ملکیت جیسے نعرے کے پیچھے گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سوچ واضح ہوگئی ہے-رضوان راٹھور کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ برائے امور نوجوانان

گلگت( پ ر) وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر برائے امور نوجوانان رضوان راٹھور نے کہا ہے پیپلزپارٹی کی نام نہاد قیادت نے گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی ٹھان لی ہے حق ملکیت تحریک کی بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے عوام کو حق ملکیت جیسے نعرے کے پیچھے گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سوچ واضح ہوگئی ہے امجد ایڈوکیٹ کی جانب سے گزشتہ روز گلگت، استور اور ،بلتستان کے علاقوں کو مسئلہ کشمیر کا حصہ اور باقی علاقوں کو آزاد حیثیت قرار دیکر اپنی تحریک کے مکروہ چہرے کو سامنے لے آئے ہیں حیرت ان لوگوں پر ہے جو ایسے ایک بیان کو وزیراعلیٰ سے منسوب کرکے مہینوں تک اخبارات میں مذمتی بیانات جاری کرتے پھرتے تھے اور یہی امجد ایڈوکیٹ وزیراعلیٰ سے منسوب کردہ بیان پر چیخ پا تھے امجد ایڈوکیٹ کی علاقے کو تقسیم کرنے اور عوام میں افراتفری پھیلانے کی سازش کو ناکام کرینگے میڈیا کو جاری ایک بیان میں رضوان راٹھور نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے مسلم لیگ ن سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور جلد تمام حقائق اور علاقے کے مفاد میں بہترین فیصلے سامنے آئیں گے جس کے بعد 70سالوں سے آئینی حقوق کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہوگی انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی ملا ؤں نے ایسے ایک بیان کو چند ماہ قبل وزیراعلیٰ سے منسوب کرکے آسمان سر پر اٹھالیا تھا آج ان کی منافقانہ پالیسی سامنے آرہی ہے عوام ان بہروپیوں سے بھرپور آگاہ ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے راہ میں دیواریں کھڑی کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں امجد ایڈوکیٹ اور اس کی کمپنی اخبارات تک محدود ہوکررہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اصولوں کی سیاست کرتی ہے منافقانہ پالیسی نہیں رکھتی ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبے نہ صرف وقت میں مکمل ہورہے ہیں بلکہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں اس سے قبل سابقہ حکومتوں کے دور میں ان کی نااہلی کے باعث مئی اور جون میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی علاقے میں تبدیلی محسوس عوام کررہے ہیں آئندہ کا فیصلہ بھی عوام خود کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button