کوہستان

کوہستان میں مردم شماری کے عمل کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان میں مردم شماری کے عمل کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو معاوضہ جات کے چیکس دئے گئے ۔ بدھ کے رو ز ڈپٹی کمشنر آفس داسو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی سی کوہستان محمد آصف نے کی ۔تقریب میں پاک آرمی کے کرنل محمد آصف ، اے سی داسو محمد عابد، ڈی ای او ایجوکیشن فدامحمد و دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور نومریٹرز، سرکل سپروئزرز، چارج سپرنڈنٹ و دیگر عملے کو معاوضوں کے چیکس بھی دئے گئے جبکہ نجی طورپر ہائیرکی گئی گاڑیوں کو کیش پے منٹ کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر کرنل محمد آصف کا کہنا تھا پاکستان آرمی نے تحصیل پٹن میں آرمی پبلک سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے اور تحصیل کندیا کے دور دراز علاقوں کو نیٹ ورک سے منسلک رکھنے کیلئے سپیشل کمیونیکیشن سروسز( SCO) اپنے نیٹ ورک کاآغاز کریگا۔ کورکمانڈر پشاور کی ہدایت پر کوہستان بھرسے چالیس قابل طلبا ء کو آرمی مفت تعلیم دیگی جن کی تعیناتی خالصتا میرٹ پر ہوئی ہے۔کوہستان سے آرمی میں بھرتی ہونے کے خواہشمند حضرات سال بھر اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے ۔اُن کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا عمل امن وامان سے مکمل ہونے پر خوشی ہے جس میں ہرفرد نے ریاست کا بنیادی عنصر ہونے کا ثبوت دیاہے۔ اس موقع پر ڈی سی کوہستان کا کہنا تھا کہ امن و امان سے مردم شماری کا عمل مکمل ہوا جس پر خوشی ہے ۔80فیصد اساتذہ کو پے منٹ کرچکے ہیں اور ایک آدھ دن میں تمام سٹاف کو مکمل طوپر پے منٹ کرینگے پے منٹس مل جائیگی۔مردم شماری کے عمل میں ریاست کے تمام اداروں نے دل سے کام کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button