خواتین کی خبریں

گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی ہنزہ میں خواتین سپورٹس گالہ کا انعقاد

ہنزہ( اجلال حسین) گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی ہنزہ میں خواتین سپورٹس گالہ کا شاندار افتتاح کر دیا جہاں پر ٹیبل ٹینس، ٹیک وانڈو، بیٹ مینتن، نیٹ بال اور جوڈو کے مقابلے ہونگے ۔ گزشتہ روز ہنزہ پبلک سکول علی آباد میں گلگت بلتستان سپورٹ بورڈ کے زیر نگرانی ہنزہ خواتین سپورٹس گالہ کا شاندار افتتاح ہوا جس کی مہمان خصوصی علاقے کے مشہور معروف سماجی کارکن شمشاد بیگم نے سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ ہم گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کا انتہائی مشکور ہے جنہوں نے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھانے کے لئے خصوصی طور پر خواتین سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جس کہ وجہ سے علاقے میں بہترین خواتین کھلاڈی چاہیے وہ کسی بھی کھیل سے تعلق رکھتے ہیں اپنی بہترین صلاحتیوں کو دیکھانے کے لئے انہیں مواقع فراہم کیا۔ وائس پرنسپل شمشاد با نو نے اپنی ہاتھوں سے جودو کے علاوہ نیٹ بال سے سپورٹس گالہ کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button