متفرق

غذر: سلپی آرسی سی پل کی افتتاح کو التوا میں ڈال دئے جانے پر عوام میں تشویش کی شدید لہر

غذر(فیروز خان) سلپی آرسی سی پل کی تعمیر کے بعد افتتاح کے مرحلے کو التوا میں ڈال دئے جانے پر تحصیل اشکومن اور دیگر علاقوں کے عوام میں تشویش کی شدید لہر دوڑ رہی ہے سیاسی اختلافات کی وجہ سے پل کا افتتاح مستقبل قریب میں ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دے رہا ۔اس حوالے سے سلپی گلو داس ہاسس و اشکومن کے عوام نے حکومتی اور مخالف گروہ کی ہٹ دھرمی کے پیش نظر خود ہی پل کی افتتاح کا فیصلہ کر لیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ گاہکوچ پہنچنے تک ان کو سخت ذہنی قرب سے گزرنا پڑ رہا ہے لیکن ہر کوئی تعمیر مکمل ہونے کے اس پل پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہا ہے جو عوام کو بلکل بھی قابل قبول نہیں کئی عرصے سے عوام اس آس میں بیٹھے تھے کہ پل تعمیر ہونے کے بعد ان کی سفری دشواریاں کم ہونگی لیکن یہ پل آئے روز سیاست کی نظر ہو رہا ہے جو کہ نا قابل برداشت ہے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے دن رات ایک کر کے عوامی مشکلات کے پیش نظر وقت سے قبل پل کی تعمیر کو یقینی بنایا لیکن سیاست دانوں کی ہٹ دھرمیاں اور صوبائی حکومت کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button