شعر و ادب

گلگت بلتستان میں پاکستان اکادمی ادبیات کی شاخ قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(پ،ر)گلگت بلتستان کیلئے اکادمی ادبیات کی شاخ منظور ہو گئی وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو کوششوں سے وزیراعظم پاکستان نے اکادمی ادبیات کی شاخ گلگت بلتستان میں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اکادمی ادبیات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بھگیو کو وفاقی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ہیڈ کوارٹر میں شاخ قائم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی اشتراک سے اراضی خرید لیں اور ابتدائی فزینلٹی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے ادب و ثقافت فیض اللہ فراق نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ فیض اللہ فراق نے چیئرمین اکادمی ادبیات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیوسے ان کی دفتر میں ملاقات کی اور اکادمی ادبیات کے شاخ کی منظوری کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ اکادمی ادبیات کے شاخ کا گلگت میں قیام گلگت بلتستان کی ستر سالہ تاریخ میں ادب کی خدمت میں کسی انقلاب سے کم نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button