شعر و ادب

گلگت: چھ رکنی کمیٹی ایک ماہ کے اندر گلگت یونین آف جرنلسٹس کی آئین سازی کا کام مکمل کرے گا

گلگت(پ-ر) گلگت یونین آف جرنلسٹس کا پہلا اجلاس زیر صدارت خالد حسین صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس پریس کلب گلگت میں ہوا اجلاس میں گلگت یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری رستم علی،سینئر نائب صدر محمد ذاکر،نائب صدر وقار احمد،سیکرٹری مالیات شہزاد حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق حسین استوری،جوائنٹ سیکرٹری مہتاب الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات ارسلان علی نے شرکت کی۔جمعہ کے روز گلگت پریس میں منعقدہ اجلاس میں صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس خالد حسین نے نو منتخب کابینہ کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں کابینہ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر یونین کی آئین سازی،میڈیا پالیسی اور یونین کے ممبران کے کوائف کی چھان بین کے لیے تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی۔اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ یونین کی آئین سازی کاکام فوری طور پر کیا جائے اور اس حوالے سے پی ایف یو جے سے بھی رابطہ کیا جائے تاکہ آئندہ یونین کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے اورفیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پریونین کی آئین سازی کے لیے صدر خالد حسین اور جنرل سیکرٹری رستم علی کے علاوہ چار مذید سینئر ساتھیوں پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایک ماہ کے اندر یونین کی آئین سازی کا کام مکمل کرے گا جبکہ میڈیا پالیسی کے حوالے سے حکومتی نمائندوں سے بات کرنے اور پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اور کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی جو چار ارکان پر مشتمل ہوگی اور اس کمیٹی میں یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ دو اور سینئر ساتھیوں کو شامل کیا جائے گایہ کمیٹی گلگت بلتستان کے دیگر صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرے گی اور اپنے سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔اسی طرح یونین کے ممبران کے کوائف کی چھان بین کے لیے سینئر نائب صدر محمد ذاکر کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی بنائی گئی جس کے دیگر ارکان میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق حسین استوری،جوائنٹ سیکرٹری مہتاب الرحمن اور سیکرتری اطلاعات ارسلان علی شامل ہیں یہ کمیٹی فوری طور پر تمام یونین کے ممبران کی کوائف اکھٹا کرے گی۔اجلاس میں سرکاری وغیرسرکاری اداروں کی جانب سے صحافیوں کو تقریبات کی کوریج میں نظرانداز کرنے اورتقریبات میں صحافیوں کے لیے جگہ مخصوص نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام اداروں کواس حوالے سے تحریری درخواست دی جائے گی کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور سرانجام دینے میں ان کی مدد کرے ۔اجلاس میں دو صحافیوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیا گیا اور صحافی ثاقب عمر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صحافی امتیاز گلاب بگورو کی درخواست پر ان سے مذید معلومات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں صدر نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button