تعلیم

ہنزہ: سرکاری سکولوں کو یو نیسف کی جانب سے ECD کِٹ تقسیم

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ کے تمام سرکاری سکولوں کو یو نیسف کی جانب سے ECDلیول کے بچوں کی بنیادی ضروریات جن میں سپورٹس کٹ ،تدریسی معاونات اور بیگ ،اسٹیشنری وغیرہ تقسیم کیا گیا ۔ گورنمنٹ گرلزمڈل سکول گنش میں بچوں کو سکول بیگ تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوا ۔تقریب میں بچوں کے والدین کے علاؤہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہنزہ کے زمہ داروں کیساتھ اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اجلال حسین کیساتھ سکول منجمنٹ کمیٹی کے اراکین نے خصوصی شر کت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اجلال حسین نے کہاکہ ہم یونیسف کے شکر گزار ہے کہ اُنہوں نے علم کی شمع روشن کرنے کیلئے بچوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہیں ۔ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو باقاعدہ سکول بھیجے تاکہ یونیسف کی جانب سے عطا کردہ لوازمات کا بھرپور فائدہ مل سکیں ۔ اُنہوں نے گرلز سکول کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی انتھک محنت سے یہ سکول گلگت بلتستان کے چنداہم مثالی سکولوں میں شمار ہوتا ہے یہ سب آپ کی کاوشوں کا ثمر ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسٹرس شاہدہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے طرف سے تعلیم کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڈتے ۔ بحیثیت اُستاد یہ ہمارا فرض ہے ۔ والدین بڑی اُمیدوں کیساتھ بچوں کو ہمارے پاس بھجتے ہیں نئی پود کی نشوونما کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔شاہدہ بانو نے یو نیسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی بنیادی ضروریات جن میں سپورٹس کٹ، تدریسی معاونت ،سکول بیگ اور اسٹیشنری وغیرہ تقسیم کرتی آئی ہے ۔ہیڈ مسٹرس نے SMCکا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات کو بلا طاق رکھتے ہوئے نو نہالوں کے لئے وقت صرف کرتے ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button