جرائم

گلگت: تحصیل آفس گلگت میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

گلگت (پ۔ر) تحصیل آفس گلگت میں cctvکیمرے نصب کرنے کا حتمی فیصلہ ۔cctvکیمروں کے تنصیف سے دفتری معاملات میں بہتری کیلئے تمام کمروں بالخصوص پٹوار خانہ جات اور کلریکل سٹاف کے کمروں میں cctv کیمرے نصب کئے جائیں گے کیمروں کی تنصیف سے جہاں دفتری امور میں بہتری آئے گی وہاں پر حفاظتی نقطہ نظر سے بھی مثبت نتائج برآمد ہونگے اسسٹنٹ کمشنر خود cctvکیمروں سے براہ راست نگرانی کریں گے ۔تحصیل آفس میں 20سے 25 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ۔ تفصیلات کے مطا بق تحصیل آفس کی مجموعی کارکردگی بہتر کرنے اور سٹاف کی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے cctvکیمروں کی تنصیف کا فیصلہ کیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف کا مقصد تحصیل آفس کی سیکیورٹی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ سٹاف اور ادارے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شامل ہے ۔ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے تحصیل کے سٹاف سے ملاقات کی ۔ملاقات کے موقع پر تحصیل سٹاف نے ایک ہفتے کی کارکردگی سے اسسٹنٹ کمشنرکو آگاہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ دفتر میں سائیلین کے غیر حل شدہ معاملات کو اگلے دو روز میں حل کرنے کے مجھے رپورٹ دیں ۔اور ایک نظام کے تحت کام کریں تاکہ روزانہ سیکڑوں سائلوں کو مشکلات درپیش نہ ہو سکے۔ہمارا مقصد عوام کو سستی ڈیلیوری سہولت دینا ہے اس موقع پر انہوں نے سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیف کے بعد دوسرے مرحلے میں فائلوں کو آن لائن ڈیلیوری اور کمپیوٹرئزڈ ڈومسائل کا نظام بھی متعارف کر ایا جائے گا ۔کیمروں کے تنصیف کے بعد باقی دو فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button