ہنزہ : کار حادثے میں زخمی نیٹکو ملازم جان بحق

ہنزہ : کار حادثے میں زخمی نیٹکو ملازم جان بحق

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )گزشتہ دنوں کار حادثے میں زخمی ہونے والے نیٹکو کے ڈرائیوار انعام کریم ولد احمد دین جان بحق ہو گئے۔ ان کی عمرتقریبا 26سال تھی۔ ڈورکھن ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیٹکو ڈائیوار انعام کریم گزشتہ دنوں کار حادثے میں تین دیگر افراد کے ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ انعام کریم کو شدید زخمی حالت میں گلگت منتقل کردیاگیا۔ بعد ازاں انہیں پنڈی منتقل کیا جارہا تھا، مگر راستے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

مرحوم انعام کریم نیٹکو کے ملازم تھے۔ ان کی شادی تقر یباً 6ماہ قبل ہوئی تھی۔ مرحوم کو ہزاروں سگواروں کی موجودگی میں آبائی گاوں ڈورکھن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سوگواران میں والدین، تین بہنیں ، ایک بھائی اور ان کی بیوہ شامل ہیں۔

عوامی حلقوں نے نوجوان کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم اظہار کیا ہے۔ مرحوم انعام کریم کے والد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر اپنی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔