پاکستان

شگر: یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی

شگر(نامہ نگار) یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) شگر سیکریٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے سینئر رہنماء راجہ عدیل انجم نے کہا کہ یوم تکبیر کی ہماری تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس دن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکے کی جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن ملک اور سپرپاور کی آنکھوں میں آنکھ ملائی بلکہ ہمارے ملک عزیز پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی قوت کے حامل ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ اور دیگر ممالک نے پاکستان کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کی بدلے بے شمار مراعات کا اعلان کیا تھا اور ایٹمی دھماکے کی صورت میں دھمکی دی تھی۔لیکن میاں محمد نواز شریف نے ان مراعات اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور سب دشمنوں پر ہیبت طاری کردی۔جس کا ہم سب کو فخر حاصل ہے۔انشاء اللہ مستقبل کیں بھی ملک عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہم سب مل کر خاک میں ملائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button