معیشت

گلگت : رمضان سستا بازار کے کامیاب قیام سے شہریوں میں زبردست جوش و خروش

گلگت (پ۔ر) رمضان سستا بازار کے کامیاب قیام سے شہریوں میں زبردست جوش و خروش ،اشیاء خوردہ نوش کے خرید و فروخت کیلئے بڑی تعدا دمیں رمضان بازار کا رخ کر نے لگے پہلے رمضان بازار کے پہلے دن ہی عوام کی بڑی تعداد میں بازار آنا ضلعی انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے رمضان بازار کے کامیاب انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد مبارک باد کے مستحق ہیں اور رمضان بازار کے قیام کے فیصلے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں رمضان بازار سے کم آمدنی والے محنت کشوں کیلئے نعمت سے کم نہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے کاوشوں سے ایک مناسب اور آئیڈیل جگہ پر رمضان بازار کا انعقاد خوش آئند ہے رمضان بازار میں زبردست حفاظتی انتظامات سے عوام بلاخوف خطر سود ا سلف لے سکتے ہیں رمضان بازار میں ہرچیز کی موجود گی اور رعائتی نرخوں پر دستیابی سے پرائس کنٹرول کمیٹی پر عوام کا اعتاد بڑھ گیا اگر اسی طرح انتظامیہ عوام کے کیلئے سہولیات پر مشتمل اقدامات کرتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مشکلات بر وقت حل نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار گلگت سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ غلام حیدر ایڈوکیٹ ،امداد حسین ایڈوکیٹ ،انجمن تاجران کے صدر،محمد ابراہیم ،ہیومن رائٹس آبزرور کے محمد فاروق ،عوامی مسلم لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر بشارت حسین ،مسلم لیگ ن کے احسان علی، نوروز علی ،اجلال حسین ،محمد حسین ،طاہر حسین ،سید اجلا ل حسین ،اور مولانا محمد اکبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمضان بازار کے کامیاب انعقاد کو ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو تعریف کی اور کہا کہ رمضان بازار کے کامیابی قیمتوں میں استحکام ہے امید ہے اسسٹنٹ کمشنر قیمتوں کو کنٹرول کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر نے زمہ دار آفیسران کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں رمضان بازار میں اپنے سٹال لگانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور دکانداروں کے تعاون سے انشاء اللہ رمضان بازار کامیابی کے جھنڈے گاڈدے گی ۔رمضان بازار میں سول سپلائی اور یوٹیلٹی سٹور والے اپنے سٹال لگانے سے رمضان بازار کے رونقیں اور بڑھ جائینگی۔۔

ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں،بلیک مارکیٹنگ ،ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لست پر اشیاء خوردہ نوش کی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔اس مقصد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تمام مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں سخت اور کڑی نگرانی کریں گے زیادہ منافع کمانے والوں کے خلاف سخت فیصلے ہونگے ۔ مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر شہر کے مارکیٹوں اور بازاروں میں بلیک مارکیٹنگ ناجائز منافع خوری ،پرائس کنٹرول لسٹ پر اشیاء کی خرید و فروخت کو یقینی بناے کیلئے پورا دن اپنے اپنے سیکٹرز میں موجود رہے گے اس بات کا فیصلہ اتوار کے رو ز تحصیل آفس میں اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلا س کے دوران کہا کہ چیف سیکریٹری کے احکامات کی روشنی میں تمام مجسٹریٹس کو اپنے اپنے سیکٹرز میں مانیٹرنگ سخت کریں گے اورتمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر اپنی پراگرس رپورٹ جمع کرائیں گے ۔شہر کے مارکیٹوں بازراوں میں بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کیلئے احکامات دئے گئے ہیں جس پر حر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے سیکٹرز مجسٹریٹس پورا دن اپنے سیکٹرز میں موجود رہے گے اور شکایات سیلز پر اہلکاروں کی وجود گی کو یقینی بنایا جائے گا ،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردہ نوش کی دستیابی اور ان پر چیک اینڈ بیلنس کے حوالے سے بھی مجسٹریٹس اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ اشیا کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button