متفرق

یاسین اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

گلگت(پ ر) ممبرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ بحیثیت رکن اسمبلی ان کا کام علاقے کے بہترمستقبل اور وسیع ترعوامی مفادسے متعلق امورپر قانون سازی کرنا اور اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنا ہے، کیونکہ اے ڈی پی کے تحت ممبران اسمبلی کو ملنے والا فنڈزخرچ تو کوئی بھی ممبرمتعلقہ محکموں کے توسط سے کرسکتا ہے لیکن اصل کام اس فنڈکا دانشمندانہ استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جس کے لئے وہ ہمہ تن سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یاسین کی طلباء تنظیم یاسین اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوراقتدارمیں یاسین میں بہت پرامن ماحول فروغ پارہا ہے اور عوام کو تھانہ کچہری اور تحصیل کے چکروں سے نجات مل رہی ہے جو ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے کیونکہ جس علاقے میں امن وامان کی فضاء قائم ہووہاں ترقی وخوشحالی خودبخود آجاتی ہے۔ انہوں نے مذید کہا ہے وہ یاسین کے قدیم ثقافتی ورثے کے تحفظ اورترویج کے ساتھ ساتھ علاقے میں تعلیم، صحت اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے لئے بھی اپنی کوششیں بروئے کارلارہے ہیں جس کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام کو مل جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف مذہیا سکالرالواعظ سیدشفاجان نے اخلاقیات پر صنعت افروزی کے اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے طلباء وطالبات پرزوردیا کہ وہ وقت کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی روایات اور تہذیب وتمدن کو برقراررکھنے میں اپنا کرداراداکریں اور جدید دورکے تقاضوں کے مطابق سخت محنت کو اپنا شعاربنائیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے اہل بن سکیں۔ انہوں نے غذر میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے طلباء پر زوردیا کہ وہ ایسے رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں جو دین اور دنیا میں ناپسندیدہ سمجھے جارہے ہوں اور علاقے میں خودکشیوں کے تدارک اور منشیات کے خاتمے کے لئے عوام میں شعوراجاگرکرنے میں اپنا کرداراداکریں۔

اس موقع پر سنیئرصحافی وکالم نگارصفدرعلی صفدر نے کہا کہ آنے والا دوربہت مشکل اور چیلنجنگ ہوگا جس کا مقابلہ کرنے کے لئے طلباء اپنی تعلیم پربھرپورتوجہ دیں اور تعلیمی میدان میں غیرمعمولی کارنامے سرانجام دیکرعلاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔ تقریب سے یاسین اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے صدرعلیم بیگ، سابق صدر رحیم علی، باسط علی، امتیازعلی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button