صحت

استور: گوریکوٹ میں غیر معیاری اور زائدالمیاد ایشاء فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد

استور(سبخان سہیل) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے بازار میں غیر معیاری اور زائدالمیاد ایشاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لاتے ہوئے دوکاندروں پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے گوریکوٹ میں قصاب کی دوکان پر چھاپا لگا کر صفائی کے ناقص انتظامات کے بعث دو ہزرا روپے جرمانہ اور نوٹس بھی جاری کیا فروٹ ، سبزی کی دوکانوں اور بیکرزی میں چھاپے لگایا اور اور غیر میعاری ایشاء کی چیکنگ کرتے ہوے ان پر جرمانے بھی عائد کیا اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں غیر میعاری اور ذیدالمیاد ایشاء فروخت کرنے والوں کو کسی بھی صوارت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ اس ماہ مقدس میں جو لوگ اس طرح کے کاروبار کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ہم نے گوریکوٹ میں تمام دوکانوں کی چیکنگ کا سلسلہ آج سے جاری کیا ہے اور جن دوکانوں اور بیکریوں میں غیر میعاری ایشاء ملی ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کرکے ان کو سختی سے نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔ فروٹ اور سبزی کی دوکانوں پر خصوصی چیکنگ کیا ہے تاکہ غیر میعاری اور سڑی سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں فروخت نہیں کیا جاسکے۔ ماہ رمضان میں کسی کو اس طرح کے کام کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button