متفرق

سروسز ٹریبونل، چیف کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ میں ہنزہ اور غذر کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ظہور کریم ایڈوکیٹ

ہنزہ (نامہ نگار) ظہور کریم ایڈوکیٹ صدرپیپلزپارٹی ہنزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سروسسز ٹریبونل ، چیف کورٹ اور اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ہنزہ اور غذر کو نظر انداز کیا جاتاہے۔جبکہ پا کستان پیپلزپارٹی کے دور میں تمام طبقوں کو تناسب سے نمائندگی حاصل تھی۔اگر نا انصافیوں کا یہ سلسہ جاری رہاتو ہنزہ اور غذر کے نوجوانوں کے احساس کمتری میں مزید اضافہ ہوگا جو کہ حکومت اور آفیسر شاہی کو ہوش کے ناخون لیتے ہوئے اس انتہائی اہم مسلے کوسلجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو جب قربانی کی ضرورت پڑتی ہے تو یہی محکوم طبقہ صفہ اول میں ہوتی ہے اور جب نوکریوں اور مراعات کی بات آتی تو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور یہ سلسہ جاری رہا تو اس کے نتائیج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button