تعلیم

گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل کالج قائم کرنےکا فیصلہ

گلگت (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدیداروں کا ملاقات۔ گلگت بلتستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل کالج ( مرد اور خواتین) قائم کرنے پر متفق۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان مرد و خواتین کو ٹیکنیکل تعلیم مہیا کرنے سے بے رورگاری کا خاتمہ ہوگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف سے حالیہ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل کالج قائم کرنے کے لیئے پنجاب حکومت سے درخواست کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا وفد ڈاکٹر سید افتخار حسین شاہ ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھار ٹی اور ڈاکٹر وحید اصغر ڈائریکٹر ٹریننگ پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے گلگت میں گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کیا اور ٹیکنیکل کالج اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل کالج قائم کرنے پر متفق ہوئے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر نگران ٹیکنیکل کالج قائم کرنے کے لیئے حکومت گلگت بلتستان سطان آباد کے مقام پر زمین فراہم کریگی۔اور فوری طور پر ٹیکنیکل کالج کے کلاسز کے اجراء کے لیئے حکومت گلگت بلتستان کوئی سرکاری عمارت کا تعین کریگی یا کوئی پراوئیوٹ موضوں عمارت کرایہ پر لے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ٹیکنیکل کالج میں آٹوکیڈ، الیکٹریشن ، پلمبنگ ، ٹوریزم ، ائر کنڈیشنگ اور دیگر اہم پیشوں کے کلاسز کا اجراء کیا جائے گا اور اس کی سرپرستی اور سرٹیفیکیشن پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کریگی تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو گلگت بلتستان ، پاکستان کے دیگر شہروں اور مڈل ایسٹ میں روزگار کے مواقع مل سکے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیکنیکل کالج کے کلاسز کے اجراء کے لیئے فوری اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button