سیاست

صدرمسلم لیگ (ن) ہنزہ جان عالم ضلع ہنزہ میں پارٹی کو بدنام کرنے پر تلا ہو ا ہے۔ عبدالرازق صدر مسلم لیگ تحصیل گوجال

گلگت(ارسلان علی)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گوجال کے صدرمحمد رازق ودیگر ن لیگ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم کو فوری طور پر ہٹایا جائے اگر اس کو نہیں ہٹایا گیا تو ضلع ہنزہ کے تمام ن لیگ کے رہنماء اور کارکن استعفیٰ دینگے ۔منگل کے روز مسلم لیگ ن ضلع ہنز ہ کے رہنماوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہیں ن لیگ ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور PWDہنز ہ کے آفیسران کے ساتھ مل کر ٹھیکوں میں کمیشن لینے کی کوشش کررہے ہیں اور پارٹی کو ایک این جی او کی طرح چلارہے ہیں ۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جان عالم اپنی زاتی مفادات کے لئے سرکاری آفیسران کو بلیک میل کررہے ہیں اور سرکاری ترقیاتی کاموں میں خلل ڈال رہے ہیں جس سے نہ صرف ہنزہ کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس سے پارٹی کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان اور رانی عتیقہ کے حمایت سے یہ پریس کانفرنس کررہے ہیں نہ کہ ہم زاتی مفادات کے لئے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ضلعی تنظیمں مفلوج کا شکار ہیں اور پارٹی کے ضلعی تنظیموں کو فعال کرنے کے حوالے سے ضلعی صدر کوئی کام نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ صرف اپنی زاتی مفادات کے خاطر پارٹی کو استعمال کررہے ہیں۔ا نہوں نے صوبائی صدر مسلم لیگ ن و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ضلع ہنز ہ کے صدر جان عالم کو فوری طور پر ہٹایا جائے نہ ہٹانے کی صورت میں ہم ان کے خلاف تحریک چلائینگے ۔پریس کانفرنس میں مسلم لیگ تحصیل گوجال کے صدر محمد رازق کے علاوہ علی پنو ،شاہد کریم ،جاوید اقبال ،ولی خان ،حاجی مرزہ ،شہیشاہ،غلام طاہر ،مظفر علی ،محمد نظیم و دیگر شامل تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button