صحت

گلگت: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نصب 3میں سے2 ڈائیلسیس مشینیں خراب

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے عوام گلگت بلتستان کو صحت کے سہولیات دینے کے وعدے دھرے کےدھرے رہ گئے۔ گلگت کے سب سے بڑے ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں نصب 3ڈائیلسیس مشینیں میں سے دو مشین خراب پڑی ہیں۔ ایک مشین سے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ جو کہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے کسی بھی وقت جواب دے سکتی ہے۔ ڈی ایچ کیو میں مریضوں کی تعداد دیگر ہسپتالوں کی نسبت زیادہ آتے ہیں لیکن ہسپتال میں مریضوں کے لئے سہولیت موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ڈائیلسیس مشین گزشتہ دو سال سے خراب ہے جبکہ ان میں سے ایک مشین گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے۔خراب مشینوں کے باعث مریضوں کو علاج معالج میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ اس معاملے کو ڈی ایم ایس سے آگاہ کرنے کے باوجود ان مشینوں کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ مریضوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صحت کا شعبہ بھی اپنے پاس رکھنے کے باوجود ہسپتال میں ڈائیلیسس مشینیں خراب ہونے بڑے افسوس کی بات ہے مریضوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خراب مشینوں کی مرمت کا حکم صادر فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button