چترال: پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی

چترال: پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال( بشیر حسین آزاد) ڈسٹر کٹ پولیس افیسر چترال سید علی اکبر شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی جس کے لئے پولیس اسسٹنس سروس (پی اے ایس) کا نظام متعارف کیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شہری چترال کے کسی بھی گاؤں میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس کرکے ڈی پی او کے ساتھ شکایت درج کراسکتا ہے۔ پی اے ایس کو متعار ف کرنے کے سلسلے میں اپنے دفترمیں معززیں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایت کنندہ کی شکایت پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈی پی او خود ایکشن لے گا اور کسی کوبھی پولیس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے چترال کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شکایات فون نمبر 03461119337پر ڈی پی او کے ساتھ درج کرنے کے ساتھ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ کے فون نمبر 03461119303بھی کی جاسکتی ہے جبکہ ای میل کے ذریعے pas.kppolice@gmail.comپر بھی کی جاسکتی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔