تعلیم

ضلع شگر کے واحداعلیٰ تعلیمی ادارہ انٹر کالج کی حالت ذار انتہائی ناگفتہ، سائنس مضامین کو ختم کرنے کا عندیہ

شگر(عابدشگری) ضلع شگر کے واحداعلیٰ تعلیمی ادارہ انٹر کالج کی حالت زار انتہائی ناگفتہ، ٹیچنگ سٹاف بڑھانے کے بجائے سائنس کلاسزختم کرنے کی تیاریاں جاری۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹر کالج میں اساتذہ کی کمی کے باعث اس سال سے سائنس مضامین کو ختم کیا جارہا ہے۔کیونکہ سائنس مضامین پڑھانے کیلئے متعلقہ اساتذہ میسر نہیں۔2001میں قائم ہونے والا انٹرکالج شگرجس کی PC-VIکے مطابق 63ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف منظور ہے لیکن عوامی نمئندوں اور سیاسی پارٹیوں کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کی وجہ سے ابھی تک کوئی پوسٹ پر تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی اس وقت صرف 8ٹیچنگ اور5نان ٹیچنگ سٹاف پر کالج چل رہے ہیں۔ جس میں سے پرنسپل سمیت دو سٹاف سکردو کی ایل پی سی پر تعینات ہے۔جس کی وجہ سے کالج میں تدریس کا عمل بری طرح متاثر ہوررہا ہے۔ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ کی جانب سے بار بار ٹیچنگ سٹاف کی تقاضہ کرنے پر کالج ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اساتذہ فراہم کرنے کے بجائے سائنس مضامین کو بندکرنے کا عندیا موصول ہوا ہے۔اگر خدانخواستہ انٹر کالج سے سائنس مضامین کو ختم کیا گیا تو شگر کے سینکڑوں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہونگے ۔ جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل آسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button