گلگت بلتستان

ضلع غذر میں خودکشیوں کے اسباب جاننےاور روک تھام کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے کمیٹی تشکیل دی گئی

گلگت( رپورٹر) ضلع غذر میں پہ درپہ خودکشیوں کو روکنے اور اس کے اسباب جاننے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال ہے۔ جبکہ باقی ممبران میں ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ، صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی اور راجہ جہانزیب خان ہیں۔ کمیٹی ضلع غذر میں خودکشیوں کے حوالے سے کیمونٹی ، این جی اوز اور حکومت کے ساتھ مل کر ان کی روک تھام اور اسباب جاننے کے لئے 6جون کو گاہکوچ میں ایک سمینار منعقد کر یگا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والے کمیٹی مختلف این جی اوز جس میں آغا خان رول سپورٹ پروگرام، ہیومین رائٹس کمیشن اور دیگر ادارے سے ڈیٹا لے کر صوبہ بھر اور خاص کر غذر میں خودکشیوں کے اسباب پر کام کریگا۔ اس حوالے سے کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ ضلع غذر میں خودکشی میں روز بروز اضافے پر تشوش ہے ۔خودکشی کرنے میں زیادہ تر نوجوان خواتین ومرد شامل ہیں۔ کچھ سال سے غذ ر میں خودکشی سے نوجوان اپنے زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں جو کہ پورے صوبے کے لئے تشوش کا باعث ہے۔ ان خودکشی کی روک تھام ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان خودکشیوں کے اسباب جانے بغیر ہمارے لئے اس کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔اس لئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ اسمبلی اجلاس میں باقاعدہ طور پر خودکشی کے حوالے سے قانون سازی بھی کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button