چترال

چترال : گولین بجلی گھر میں نقص کو دور کرنے کے بعد جمعہ سےچترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگی

چترال ( بشیر حسین آزاد) برموغ گولین میں ایس آر ایس پی کے حال ہی میں تعمیر کردہ 2میگاواٹ ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے چترال شہر اور مضافات کو بجلی کی فراہمی کے لئے منگل کے روز برموغ گولین میں ایک اجلاس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ بجلی گھر میں پیدا ہونے والی نقص کو دور کرنے کے بعد آنے والے جمعہ تک چالو کیا جائے گاجس سے چترال ٹاؤن میں بجلی کی بدتریں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔گذشتہ روز بجلی گھر کی ٹربائین نمبر ایک میں لوہے کا ٹکڑا آنے کی وجہ سے مشین خراب ہوگئی تھی جس کے وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایس آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر طارق احمد ، پیڈو کے سابق ڈائریکٹر اور معروف ہائیڈروپاؤر انجینئر بشیر احمد اور دوسروں نے تمام تکنیکی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے کہ بجلی گھر کے لئے چین سے مشینری فراہم کرنے والی فرم کے انجینئروں کی آمد کے بعد نقائص دور کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ بجلی کا بحران پورے ملک میں ایک خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور چترال میں بھی اس کا ہونا قدرتی امر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایس آر ایس پی نے دو میگاواٹ کی بجلی گھر تعمیر کر کے اس علاقے پر احسان کیا ہے لیکن اب اس کے اپریشن کے مرحلے میں ایک غیر یقینی صورت حال پید ا کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بجلی گھر کے ساتھ عوام کی توقعات وابستہ ہیں جس کی وجہ سے ضلعی حکومت کا ہر ممکن مدد اسے حاصل ہوگا لیکن اس سلسلے کوئی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینئر بشیر احمد نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مثبت انداز اختیار کرتے ہوئے اس کی درستگی کا انتظارکریں جس میں ذیادہ تکنیکی نقائص نہیں ہیں اور بہت جلد ہی کام شروع کرے گی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او چترال فاروق،واپڈا اہلکار ،وی سی ناظمین،صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان ،امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد اور دیگر شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button