حادثات

گلگت: ضلعی انتظامیہ نے گلگت شہر میں جدید فائر فائیٹنگ نظام کی تنصیب کا آغاز کر دیا

گلگت( چیف رپورٹر) شہر میں معیاری فائر فائیٹنگ( آگ بجھانے کے جدید آلات) کی تنصیف کیلئے ضلعی انتظامیہ فائر سٹیشن ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے گلگت کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں جن میں ہوٹلوں ،ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والے دکانداروں ،سکول کالجوں،ٹمبر ڈپووں ،گورنمنٹ و نجی بینکوں ،اور دفاتر میں معیاری اور جدید ملٹی پرپس پر مشتمل نظام کی تنصیف کو یقینی بناے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور فائر سٹیشن دفتر سے جاری نوٹسز پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں متعلقہ اداروں کونوٹسز جاری ہونے کے 15دن بعد عملی کاروائی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کی سربراہی میں فائر سٹیشن آفیسر عبداللہ اور سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز منیجنگ ڈائریکٹر نوشاد حسین شانی کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فائر سٹیشن آفیسر عبداللہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ اس قبل ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دیئے گئے ایک حکم نامے پر عملدارآمد کیلئے گلگت شہر کے تمام ہوٹلوں ،ایل پی جی گیس سلنڈر کا کام کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر سمیت ٹمبر ڈپووں سرکاری و غیر سرکاری بینکوں اور سرکاری و نجی سکوں اور کالجوں جدید ملٹی پر پس فائر فائیٹنگ کا نظا م کی تنصیف کا نوٹسز جاری کئے گئے تھے بدقسمتی سے 5ماہ بعد بھی اس پر عملدرآمد نہیں ہو ا جسکی وجہ سے ممکنہ آگ لگنے اور اس سے بچاو کیطریقے سے استفادہ نہ کر سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے فائر آفیسر سے کہا کہ وہ نوٹسز کو دوبارہ جاری کریں اور 15دنوں کے اندر اس پر بزریعہ مجسٹریٹ عملدرآمد کریں گے۔اجلاس میں جدید اور ملٹی پرپز فائر فائیٹنگ کے نظام (آگ بجھانے کے جدید آلات ) سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے ایم ڈی نوشاد حسین شانی نے کہا کہ ہماری کمپنی 4اقسام کی آگ پر قابو پانے کے سلنڈر تیار کرتے ہیں جوکہ ملکی اور غیر ملکی سطح کے بائی لاز پر پورا اترتی ہے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ہم نے فائر فائیٹنگ نظام کی تنصیف کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے بھی ہمارے کمپنی کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے اسکی تنصیف کیلئے فائر سٹیشن آفیسر کو احکامات دئے تھے کہ اسکی تنصیف کرنے کیلئے اقدامات کریں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کئے ۔امید ہے ضلعی انتظامیہ گلگت شہر میں موجود اہم عمارات ،دفاتر ،سکولوں،کالجوں اورہوٹلوں میں جدید نظام پر مشتمل آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button