سیاست

گلگت : نگر حلقہ 4 سے اسلامی تحریک کے رہنما ء شیخ اختر حسین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

گلگت : پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکو مت نے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہوا ہے، بڑے بڑے تعمیر ی منصوبے وزیر علیٰ کی پرچی پر اپنے ہی منظور نظر ٹھیکہ داروں کو ہی دیا جارہاہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ پر جتنے الزمات لگائے گئے اس میں اتنی حقیقت نہیں تھی مگر جس ٹیکنیکل طریقے سے وزیر علیٰ گلگت بلتستانے لوٹ کھسوٹ کا بازرا گرم کر رکھا ہے اس کی علاقے کی تاریخ میں کوئی مشال نہیں ملتی ہے۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء کی کوئی حیثیت نہیں کوئی سیکریٹری ان کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ نگر حلقہ 4 سے اسلامی تحریک کے رہنما ء شیخ اختر حسین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کیکنرل سیکرٹیری فتح اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دو سال ہونے کو ہے علاقے کی تعمیر ورترقی اور غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ صوبائی حکومت نے کرپشن کے سابق تمام رکارڑ کو پیچھے چھوڑا ہے۔ سر کا ری ملازمتوں سے لیکر ٹھیکوں تک وزیر علیٰ کے اخکامات پر تقسیم کئے جارہے ہیں کوئی سیکریٹری کسی وزیر کی بات سننے کے لئے تیار نہیں جس کی گواہی خود صوبائی وزراء اور سپیکربھی دیتے آئے ہیں ۔

اسلامی تحریک کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے شیخ اختر حسین کی شمولیت کو پارٹی کی کامیابی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نگر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے گااور امید کا اظہار کیا کہ نگر کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرینگے اورپاکستان تحریک انصاف کے سونامی کو پورے ملک میں لے جائیں گئے اور ہمارے قائد عمران خان کے کرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کو شر مندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کر کے تاریخ رقم کرے گئے۔

اسلامی تحریک سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے شیخ اختر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک ملک میں عمران خان ہی واحد بندے ہیں جو حق کی بات کرتے ہیں اور کرپشن سے پاک عدل و انصاف پر مبنی نظام کی بات کرتے ہیں جس سے متاثر ہوکر آج میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں۔اور انشااللہ پارٹی اومیدوں پر پورا اترتے ہوئے یہ سیٹ جیت کر پارٹی کو نگرکے عوام کی جانب سے تحفہ دونگا پریس کانفرنس میں حشمت اللہ سمیت دیگر صوبائی رہنماء اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. If Allegations on Mehdi were not true, than PTI should apologize properly for their allegations which they levelled, specially during last election,by their candidate in Skardu.

Back to top button