سیاست

محمد علی اختر پارٹی کا اثاثہ ہیں، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: سعدیہ دانش

گلگت(پ.ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ محمد علی اختر پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں.انکے ناراضگی ختم کر کے پارٹی میں دوبارہ فعال ہونے کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.اور انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ناراضگی کے دوران بھی پارٹی مخالف کسی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے.پیپلز پارٹی کو ان جیسے وفاداروں پر فخر ہے.جن لوگوں کا یہ خیال تھا کہ محمد علی اختر پارٹی کے خلاف کسی الائنس کا حصہ بنیں گے انہیں یہ بات سمجھ جانی چاہئیے کہ جیالا آخر جیالا ہوتا ہے اور وہ بھٹوازم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا. اور انکی دوبارہ فعالیت سے کارکنوں میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے.انہوں نے مذید کہا کہ نگر کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی دیکھ ان جماعتوں نے بھی اتحاد کرلیا ہے جنہوں نے مفادات کی خاطر ایک دوسرے پر فتوے لگائے. اور ان کا ایکا بھی پیپلز پارٹی کا بال بیکا نہیں کرسکتا.نگر پہلے بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا اور اب بھی ہے جس کا ثبوت وہاں کے جیالوں نے دیا ہے.گلگت بلتستان کے باشعور عوام اب حیلہ گروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے.پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جا رہی ہے. عوام کے حقوق کا نعرہ لگانے والے نواز لیگ کی حمایت کے عوض اسمبلی میں جا کے تنخواہوں اور مراعات کی چکا چوند میں کھو گئے ہیں.جن جماعتوں کا وجود ختم ہو چکا ہے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی سعی لاحاصل کر رہی ہیں.پیپلز پارٹی ایسا گلدستہ ہے جو ہر رنگ و نسل کے پھولوں سے بنا ہے.اس پر فرقہ اور علاقہ پرستی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں. گلگت بلتستان کے عوام پر یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پیپلز پارٹی ہی انکی نجات دہندہ اور چارہ گر ہے.گلگت بلتستان کی سیاست سے اب حیلہ گروں اور سیاسی بازیگروں کا کھیل تماشا ختم ہوچکا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button