شگر: عمران ندیم الیکشن میں سیسکو کے عوام کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کریں۔ رہنماء خیرالعمل سیسکو

شگر: عمران ندیم الیکشن میں سیسکو کے عوام کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کریں۔ رہنماء خیرالعمل سیسکو

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(پ ر) رہنماء خیرالعمل سیسکو مولانہ علی رضا ناصری نے کہا ہے کہ ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم گذشتہ الیکشن میں سیسکو کے عوام کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن کے موقع پی پی کے امیدوار اور موجدہ رکن اسمبلی جناب عمران ندیم نے سیسکو میں انتخابی مہم کے دوران سیسکو کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سیسکو میں ایک ہائی سکول اور 10بیڈ ہسپتال بنوائیں لیکن موصوف گذشتہ تین سال سے اقتدار میں ہونے کے باؤجود سیسکو کے مسائل کی جانب نظر اٹھا کر نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ باغ مصطفی گاؤں کے افراد لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے بار بار واقعات کے بعد گاؤں اور گھر بار چھوڑ کر دسوری جگہ عارضی رہائش گاہ میں رہ رہے ہیں خدارا ان کیلئے کچھ مدد کریں اور ان کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔