گلگت بلتستان

اخباری کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے میڈیا پالیسی بنارہے ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان

غذر(محبت حسین دانش) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی مشترکہ حلف بردری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور ہم مل کر علاقے کی تعمیر اور ترقی کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم اخباری کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے میڈیا پالیسی بنارہے ہے۔ ورکننگ جرنلسٹس کو تنخواہیں نہ دینا ناانصافی ہے لہذا ہمیں ایک جیسے مہینے کا وقت دیں جس میں صیح پالیسی بنا کر واضع کردیں گے۔ کارکنوں کا حق انہیں دیا جائے گا۔ اس مواقع پر سنیئر صحافی ایمان شاہ کو یقین دلا یا کہ ہم اخباری مالکان کے بقایاجات ادا کریں اور آپ صاحفیوں کے لیے تنخواہیں مقرر کریں۔ بلکہ تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جہاں بھی کوئی کرپشن یا کوئی اور کوتاہی ہوتی ہے تعمیری اندازی میں نشاندہی کرے ہم فوری کاروائی کریں گے ۔ گلگت بلتستا ن میں پہلی بارانفارمشین کا الگ سکریٹری تقرر کیا جائے گا۔غذر سے ہماری پارٹی کو ایک سیٹ ملی جو آج وزیر ہے اور باقی دوممبران کے ساتھ بھی ملکر غذر کی تعمیر اور ترقی کے لیے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایفاد جیسے بڑے منصوبے کے تحت غذر میں 50ہزار کنال زمین آباد کرنے کے لیے کام شروع ہے اور میں نے اپنے حالیہ اٹلی کے دورے میں ایفاد پروجیکٹ کے لیے 14ارب روپے منظور کرایا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غذر کے لیے ہمیشہ اچھی ایڈمنسٹریشن دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غذر میں ہونے والی خودکشیوں کے وجوہات جاننے کے لیے صوبائی حکومت نے کمیٹی بنائی ہے جس میں صحافی بھی شامل ہونگے اورہم سب مل کر ایک رپورٹ مرتب کریں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ غذر میں ایک سال میں 70لوگوں نے خوکشیاں کی ہیں تو ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے۔اچھا معاشرہ بنانے کے لیے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ہمارے حکومت میں فیصلے اسمبلی میں ہوتے ہیں اور ہم مشاورت سے کرتے ہیں۔ ایک سال کے بعد مکمل ہونے والے بجلی منصوبوں سے دس سال کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مذید کہا کہ غذر پریس کلب میں ہال کی تعمیر کے لیے ایک کروڈ رو پے کا اعلان کیا اور میڈیا کالونی بنانے کی یقین دہانی کرادی اور یہ بھی کہا کہ تمام پریس کلب اپنا مالی اکاونٹ کا آڈٹ رپورٹ جمع کرادیں ہم مستقل گرانٹ دیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب جاوید اقبال نے کہا کہ غذر میں ورکننگ جرنلسٹوں کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں ۔ اس حوالے سے اخباری مالکان سے بار بار مطالبہ کیا گیا تاحال اس مسلے کا حل نہیں نکلا ۔اس لیے ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ میڈیا پالیسی پر عمدارآمد کو یقینی بنائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button