گلگت بلتستان

چلاس: 18گھنٹے بند بابوسر کاغان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

چلاس(نمائندہ خصوصی)ت ھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدرضیاء اللہ تھکوی اور ان کے دیگر گرفتار کارکنوں کی رہائی کے بعد عمائندین تھک نیاٹ کیساتھ ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کئے ۔کامیاب مذکرات کے بعد 18گھنٹوں سے بند تھک بابوسر کاغان روڈ کو مظاہرین اور عمائندین تھک نے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابوسر میں عوامی ملکیتی اراضی پر سرکاری مداخلت کے بعد تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے کارکنوں اور مجسٹریٹ تنویر احمد کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی ،جس کے بعد مجسٹریٹ تنویر احمد نے تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی سمیت ان کے ۲ کارکنوں پر ایف آئی آردرج کراکر پولیس کے ذریعے انھیں گرفتار کروایا تھا ۔صدر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ ضیاء اللہ تھکوی کی گرفتاری کے بعد تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے سینکڑوں کارکنان اور عمائندین تھک نیاٹ بابوسر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور تھک بابوسر کاغان روڈ کو دیامر کے حدود میں مختلف مقامات پر پتھرڈال کر بلاک کر دیا تھا ،جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر جن میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے تقریباں 18 گھنٹے تک بابوسر میں پھنسے رہے ۔18 گھنٹے بعد عوامی پریشر کو ضلعی انتظامیہ برداشت نہ کرسکی اور عمائندین تھک نیاٹ بابوسر کے ساتھ مذکرات کیلئے آمادہ ہوگئی ۔مختصر مذکرات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر سمیت دیگر کارکنان کو رہا کر دیا اور مذکرات کامیاب ہوگئے ۔مذکرات کامیاب ہونے کے بعد تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی تھک پہنچ گئے اور عوام الناس سے خطاب کے بعد روڈ کو کھول دیا ،جس کے بعد مسافر اور سیاح اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے ۔

تھک بابوسر کاغان روڈ کی بندش اور احتجاج کے دوران پھنسے مسافروں کی سیکیورٹی اور انکی گاڑیوں اور سامان کی تحفظ کے لیے مقامی رضاکار فورس کے سینکڑوں جوانوں نے رات بھر پہرا دے کر سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کی ۔مقامی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں سے خصوصی کھانے اور مشروبات تیار کرکے مسافروں کو افطاری کروائی اور سحری کا بندوبست بھی کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے خواتین ،بچے ،بوڑھے اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنے گھروں میں لیکر گئے اور تمام سیاحوں اور مسافروں کیلئے بہترین انتظامات کرکے تواضع کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی نے کہا کہ انتظامیہ کے غلط اقدام کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ہمیشہ رضا کارانہ سیکیورٹی اور مدد فراہم کی ہے ۔آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button