عالمی ماحولیاتی حدت تمام دنیا کے لوگوں کا مشترکہ مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک

عالمی ماحولیاتی حدت تمام دنیا کے لوگوں کا مشترکہ مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال ( محکم الدین ) ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک عبدالصمد وزیر نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی حدت تمام دنیا کے لوگوں کا مشترکہ مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس لئے اس پر کنٹرول بھی مشترکہ کوششوں سے ہی کی جاسکتی ہے ۔ جنگلات ، صاف پانی ،گلیشرز اور جنگلی حیات کی حفاظت اور دانشمندانہ طریقے سے ان کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس لئے ہمیں نیچر کے قریب ہوکر ان کی اہمیت کا ادراک کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئیڈئل پبلک سکول کوغذی میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں سکول کے پرنسپل عتیق الرحمن کے علاوہ وائلڈ لائف کے ذمہ داروں اساتذہ اور بچوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال گول نیشنل پارک دنیا کی معروف نیشنل پارکوں میں شمار ہوتا ہے ۔ جس میں پاکستان کا قومی جانور مارخور ، قومی درخت دیودار ، قومی پرندہ چکور اور قومی پھول چمبیلی تک موجود ہیں ۔جبکہ گذشتہ دسمبر کے سروے کے مطابق نیشنل پارک میں مارخوروں کی تعداد 2366 تک پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ اس سال ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نیشنل پارک میں برفانی چیتے کو بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا ہے ۔ جو کہ نیشنل پارک میں وائلڈ لائف کی افزائش کی علامت ہے ۔ ڈی ایف اونے کہا ۔ کہ ہمیں یہ جاننے کی اشد ضرورت ہے ۔ کہ ماحول ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے ۔ جب تک ہم اس کی قدرو قیمت کا اندازہ نہیں کریں گے۔ ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے ۔ ڈی ایف او نے سکول کے طلباء و طالبات کی نیشنل پارک کی وزٹ کرانے کا اعلان کیا ۔ رینج آفیسر خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے ۔ کہ ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی کی جائے ،اور کمیونٹی کے اشتراک سے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سنو لیپرڈ فاونڈیشن برفانی چیتے کے تحفظ اور اُس سے وابستہ جنگلی حیات کی افزائش کے مقصد کے تحت کام کرتا ہے ۔ نیز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں بھی اُن کی مدد کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سنولیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے کمیونٹی کے مال مویشیوں کو موضی امراض سے بچانے کیلئے ویکسنیشن ، مال مویشیوں کو برفانی چیتے کے حملے سے بچانے کیلئے جال کے ذریعے محفوظ مویشی خانوں کی تعمیر ، برفانی چیتے کی مویشیوں کے شکار کی صورت میں معاوضے کی فراہمی اور خواتین کو دستکاری میں تربیت و دیگر امداد کی فراہمی شامل ہیں ۔ پرنسپل سکول عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کائنات ایک نظام کے تحت چل رہا ہے ۔ جس میں ذرا بھی خلل پورے نظام کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے جانداروں کی غذائی زنجیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور کہا ۔ کہ مربوط نظام میں بگاڑ ایک بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔ تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے ، نعت شریف اور خاکے پیش کئے ۔ جبکہ طلبہ میں ماحول سے متعلق تصویر بنانے کا مقابہ ہوا ۔ جس میں گروپ تین نے پہلی ، گروپ ون نے دوسری اور گروپ ٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بعد آزان طلبہ میں ٹرافی تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ پرنسپل کو اسپشل شیلڈ دیا گیا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔