شندور میلے میں لاسپور کی ٹیم کے خلاف کون کھیلے گا؟ گلاغمولی، ہندراپ، ٹیرو اور پھنڈر کی ٹیموں میں رسہ کشی شروع

شندور میلے میں لاسپور کی ٹیم کے خلاف کون کھیلے گا؟ گلاغمولی، ہندراپ، ٹیرو اور پھنڈر کی ٹیموں میں رسہ کشی شروع

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

غذر(محبت حسین دانش )شندور میلے میں لاسپور کے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کے لئے گلاغمولی ہندارپ ٹیرو اور پھنڈر کے ٹیموں کے مابین رسہ کشی کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔تحصیل پھنڈر کے بالائی گاؤں گلاغمولی ٹیرو اور ہندارپ کے ٹیموں کا کہنا ہے کہ اس سال شندور پولوفیسٹول میں لاسپورکے ساتھ گلاغمولی اور ٹیرو کے ٹیموں کو کھیلنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کئی سالوں سے پھنڈر پراپر کے ٹیم ہی لاسپور کے ساتھ کھیلتا ہے۔ جو گلاغمولی اور ٹیرو کے کھلاڑیوں کے ساتھ نہ انصافی ہے ۔ان کا مذید کہنا ہے کہ کھیل سب کا حق ہے اور سب کو کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہے لیکن ایک عرصے سے ٹیرو، ہندارپ اور گلاغمولی کے ٹیموں کو مسلسل نظرانداز کیا جار ہا ہے۔اس سال مقابلے میں ان کی بھی شامل کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر غذر اور اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹیموں کو شندور فیسٹیول ٹورنامنٹ میں شامل کرکے ان کا درینہ مطالبہ پورا کرے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔