جرائم

نازبر چراگاہ سے گائے، بیلوں اور خوش گاو کی چوریاں جاری، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین بالائی گاوں نازبر آزاد چرائی کے نالے میں موجود لوگوں کے بیل ، گائے اور خوش گائے کو چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ سال70بیل 90گائے اور 30خوش گائے چرائے گئے۔

گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے ایک شازور گاڑی لیکرنالے کے آزاد چرائی کے علاقے سے رات کو بیل اور گائے چوری کرکے لے گئے ہے ۔

عمائدین یاسین نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ یاسین میں درخواست جمع کیا ۔عوامی درخواست پر یاسین پولیس نے زیردفعہ 157کے تحت مقدمہ درج کرکے جی بی سپشیل برانچ کے نشاندی پر شک کے بنیاد پے تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔عوام یاسین کے مطابق ہرسال نابرنالے سے سینکڑوں مال موشیوں کو چوری کیا جاتاہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button