سیاست

پارٹی کو ضلعی سطح پر چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہوں، ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے: جان عالم کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہنزہ (زوالفقار بیگ، اکرام نجمی) ضلع ہنزہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر جان عالم نے ہنزہ کے نجی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قائد چیف منسٹرحفیظ الرحمان کا عوام ہنزہ پارٹی کارکنان کی طرف سے تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے قیادت سنھبالتے ہی ہنزہ کی ترقی کے رکے ہوا پہیے کو پھر سے حکرت میں لایا۔ صحت ،تعلیم ،کمونیکشن ،زراعت اور بجلی کے منصوبوں پر چیف منسٹر ترقیاتی پروگرام کے تقریبا چھ سو ملین کی خطیر رقم مختص کرنے کے ساتھ ساتھ قابل اوردیانتدارنتظامیہ سے بھی نوازا ۔

ماضی میں ہنزہ کو گلگت بلتستان کی ترقیاتی عمل میں نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منصوبے کے تحت پولیس گردی کا شکار کردیا گیا گلگت بلتستان کے دیگر تمام اضلاع کے اداروں میں سٹاف اپنے حجم سے سو سے ڈیڈھ سو فیصدذیادہ بھرتیاں کی گئی ہے ہنزہ میں اداروں سے چالیس سے پچاس فیصد کم ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اس خصوصی امتیازی سلو ک اور زیادتی سے چیف منسٹر گلگت بلتستان کو اگاہی ہے چیف منسٹر گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ ایک بااختیار کمیشن (بورڈ)بٹھاکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے تاکہ اس اہم خطے میں امین اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انتخابات سے قبل تحصیل گوجال کے عوام اور پارٹی کے اپیل پر گوجال تحصیل کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان اور اصولی فیصلہ چیف منسٹر نے کیا ہے عید کے فورا بعد فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گوجال میں گرلز ڈگری کالج اور شیناکی ناصر آباد میں گرلز انٹر کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔

وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ذاتی کرم نوازش سے ہنزہ کو ضلع کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ میر غضنفر علی خان کو گورنر اور رانی عتیقہ غضنفر کو خواتین کی خصوصی نشست دینے کے ساتھ ساتھ انکے مطالبے پر پرنس سلیم کو ٹکٹ سے نوازا مشکلات کے باوجود کارکنوں کی انتھک محنت اور چیف منسٹر کی خصوصی دلچسپی کے سبب انتخابات میں کامیابی نصیب ہوئی اور خوش قسمتی سے تین بااختیار عہدے عوام ہنزہ کے پاس ہیں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے میری اپیل ہے کہ تینوں نمائندوں سے انکے منصب اور مینڈیٹ کے مطابق تعاون اور رہنمائی حاصل کریں اور انکی عزت و احترم کی جائے اور منتخب معزز اراکین اسمبلی اور گورنر میر غضنفر علی خان سے اپیل ہے کہ بلا تفریق کارکنوں کی جائز مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ  گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور خواتین کی مخصوص نشست پر فائز رانی عتیقہ نے اپنے اپنے اے ڈی پی کا سو فیصد بجٹ ہنزہ کے صحت تعلیم کمیونیکشن خواتین کے ترقی کے منصوبوں پر مختص کئے ہیں ان منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ان سے تعاون مدد اور رہنمائی حاصل کریں اور انکے ساتھ دیں ۔

قانون ساز اسمبلی کے معزز ممبر پرنس سلیم ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہے عوام نے انکو ووٹ ایک مقصد اور جذبے کے تحت دیے ہیں یہ گورنر گلگت بلتستان اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ سے سیاسی رہنمائی اور مدد اور انکے اثررسوخ سے ترقی کے عمل کو تیز تر کرکے جاری رکھیں اور نوجوانوں کے مسائل میں دستگیری کرینگے ہم کارکنان اسی جذبے کے تحت انکے ٹیم کا حصہ ہے کارکنوں کو متحد رکھتے ہوئے انکے مسائل میں مدد ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے

صدر جان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اہم موضوع پر گفتگو کرنے جارہاہوں کچھ عرصے سے بد قسمتی سے پاکستان مسلم لیگ ضلع ہنزہ اخباروں کی زینت بنا ہوا ہے اور الزام ہے کہ صدرضلع اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے ادارں پر دباوٗ ڈالتا ہے اور ذاتی مفاد حاصل کررہا ہیں پارٹی کو این جی اوز طرز پر چلا رہا ہے اور دیگر الزامات جن کا حقیقت دور کا بھی تعلق نہیں اور پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کی انتہا ہورہی ہے پارٹی کے قائد حافظ حفیظ الرحمان نے ضلعے کا اہم منصب میر ے سپرد کیا ہے انکے شکریے کے ساتھ دلی قدر دانی کا اظہار کرتا ہوں میں جمہوری انداز میں پارٹی کو چلانے اور کارکنوں کو ہم سفر رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہوں سماجی کارکن کی حیثیت میں ذندگی کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں مجھ پر آپ سب نے اعتماد کیا ہے اس لئے عہدے کو برقرار رکھنے کا جائز حق رکھتاہوں۔ ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم کو پھلنے پھولنے دیا جائے پارٹی کو درپیش مشکلات سے صوبائی قیادت اگاہ ہے انکی خصوصی دلچسپی کا شکرگزار ہوں یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ پارٹی کے صفوں میں گھس کر قیادت کے خلاف سازشی عناصر کارکنوں کو خراب کررہے ہیں بد دیانت اور سازشی عناصر کی سرکوبی کارکنوں میں بھر پور صلاحیت ہیں پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کے مرتکب عہدہداروں سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی میں تمام دوستوں سے اپیل کرتا ہوں جو مجھ سے اختلاف رائے رکھتے ہیں اختلافات دور کرکے ملکر ہنزہ کے تعمیر و ترقی کا حصہ بنے ہنزہ کی ترقی کا عمل جاری رکھنے میں قیادت کا ساتھ دیں اور ہمارے اپنے اندر اصلاح کی ضرورت ہے اللہ تعالی ہم سب کو محب وطن پاکستانی بننے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button