متفرق

ہنزہ: کرایوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ضلع نے ضلع ہنزہ میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 10فیصد اضافہ کا اعلان کر دیاہے۔ ہیڈ کوارٹر علی آباد سے کریم آباد، التت حیدر آباد مرتضیٰ آباد گنش اور دیگر علاقوں کے لئے کرایہ نامہ جاری کیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن /ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ہنزہ علی آباد سے کریم آباد10فیصد کرایوں میں اضافہ کے ساتھ نیا کرایہ 25روپے فی مسافر، جبکہ ناصرآباد کے لئے 35، مرتضی آباد20، حسن آباد 10، التت30، گنش15اور احمد آباد تک 50روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسر نے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی سہولت کے خاطر کار، ہائیس ، پراڈو، کوسٹر اور دیگر معیاری گاڑیوں کی سپیشل بکنگ کا کرایہ نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلعی ہیڈ کواٹر علی آباد ہنزہ سے عطاآباد جھیل تک مختلف گاڑیوں کی دوطرفہ بکنگ 15سو سے لیکر 3500، جبکہ سوست تک بکنگ3ہزار سے 4ہزار، خنجراب ٹاپ تک دو طرفہ7ہزار سے 10ہزار، چپورسن دوطرفہ12ہزار، مقرر کر دیا گیا ۔ م

حکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے نہ صرف علی آباد سے بلکہ سوست سے خنجراب تک اسپیشل بکنگ کے مطابق دو طرفہ کے حساب سے 5ہزار سے لیکر 6ہزار، چیپرسن، 6سے 7ہزار، شمشال 5ہزار مقرر کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button