سیاست

صوبائی حکومت نے قلیل عرصے میں گلگت بلتستان کو ترقی اور تعمیر کی راہ پر گامزن کیا ہے، نسرین بانو رہنما مسلم لیگ

گلگت(کرن قاسم)رکن اسمبلی راہنماء مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نسرین بانو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے قلیل عرصے میں مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔اور گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا ہے۔دو سالوں میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے،امن و امان کی بحالی،تعلیمی اصلاحات،صحت،زراعت انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے سمیت ملازمتوں میں شفاف بھرتیاں اور میرٹ کی بالادستی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔صوبائی حکومت نے اپنے اخراجات سے بچا کر میٹرک تک تعلیمی بہتری کے لئے مفت کتابیں فراہم ک رہی ہے۔بچیوں کی سکولوں میں سو فیصد حاضری یقینی جبکہ انکی اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سابقہ ادوار سے بہتر فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت دن رات ایک کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھ کر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔خواتین کو ہر شعبے میں با اختیار بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور مثالی ہے۔پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔اور عوامی خدمت سے ہی سرخرو ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button