تعلیم

قراقرم یونیورسٹی استور کیمپس کے قیام پر خوشی کا اظہار

استور ( پ۔ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی استور کیمپس کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کی طرف سے فوکل پرسن پروفیسر و ڈاکٹر عبدلرزاق استور سپریم کونسل کے کنوینیر ڈاکٹر غلام عباس، غلام محمد ڈپٹی ڈایریکٹر ایجوکیشن استور،سیاسی۔سماجی،مذہبی ،امن کمیٹی کے اراکین اور عمایدین استور کی کثیر تعداد نے شرکت کیَ ۔عمایدین استور نے قراقرم یونیورسٹی کیمپس کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کی جانی مالی تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے استور سپریم کونسل کے کنوینیر گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ استور کی ترقی،امن اتحاد کے لیے ہر طرح کے سیاسی و مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے تاکہ استور کے عوام بھی دیگر ضلعوں کی طرح ترقی کرے اور جو بھی اس مشن میں ساتھ دے گا ویلکم کہیں گے۔قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے کیمپس کے قیام کیلیے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ابتدایئی طور پر کیمپس چلانے کیلیے عمارت کی ضرورت ہے جہاں پر کیمپس کی سرگرمیاں کی جا سکیں۔اورمستقل کیمپس کی عمارت تعمیر کرنے کیلیے 300 کنال اراضی کی ضرورت ہے۔جس پر استور سپریم کونسل نے جگہ کے تعین کیلیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ جوپرایمری سکول عیدگاہ کو خالی کر انے اور طلبہ کے والدین سے میٹینگ کر کے سکول عمارت کو یونیورسٹی کیمپس کیلیے خالی کرایں گے۔اور مستقل عمارت کے قیام کیلیے عمایدین نے متوقع اراضیوں کی نشاندہی کی جس میں فینہ داس،لوس،بولند اور سییکوٹ عید گاہ میں سے کسی جگہ کو منتخب عمایدین کی مشترکہ اتفاق سے کیا جاے گا۔دیگر معاملات طے کرنے کیلیے استور سپریم کونسل کا عید کے بعد فوری اجلاس ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button