سیاست

انتظامیہ سے کوئی شکایت نہیں، کارکنوں کے اختلاف رائے کو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ کہنا سمجھ سے بالاتر ہے، جان عالم، صدر مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے اخبار نوسیوں سے گفتگو میں کہا کہ ممبرقانون ساز اسمبلی کا مقامی اخبار میں ترقیاتی امور کے لئے کمٹیاں تشکیل دینے کے فیصلے پر دلی مسرت ہوئی ہے کے عوامی مینٖڈیٹ اور ترقیاتی عملکو مشاروت کے ساتھ چلانے کا نیک ارادہ رکھتے ہیں ۔ وہ باصلاحت ممبر ہونے کے ساتھ گورنر گلگت بلتستان کے فرزند ہے اور ان کا دست شفقت ان پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چند کارکنوں کے اختلاف رائے کو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ کہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔ پرنس سلیم خان حکومت کے حمایت یافتہ منتخب نمائندہ ہیں۔ ہنزہ کے عوام کے نزدیک صوبائی حکومت اور گورنر گلگت بلتستان کی ترقیاتی عمل میں بھرپور تعاون حاصل ہے ان کو چاہیے کہ ہنزہ کے عوام اور پارٹی کی ضلعی قیادت کے تعاون سے ہنزہ کو درپیش مشکلات حل کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت کی منتخب نمائندے کے لئے پارٹی فورم اور اقتدار مشارتی عمل کے مرکزی کردار ہوتے ہیں ان کی مینڈیٹ کا سمجھ اور احترام نمایندوں کا اولین فرض بنتا ہے۔ ہنزہ میں ترقیاتی عمل جس رفتار سے جاری ہے و اضح رہے کہ اس ترقیاتی عمل میں وزیر اعلیٰ ، گورنر گلگت بلتستان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ کا بھر پور کردار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کردار ترقیاتی کاموں میں مداخلت سمجھا جائے تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ادارے ریاست کے اہم ستون ہیں اور آئین میں دئیے گئے اختیارات کے بھر پور استعمال کا حق رکھتے ہیں۔ ہنزہ کے ضلعی انتظامیہ سے عوام کو کوئی شکایت نہیں۔ وہ اپنے دائرکار میں رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button